سرینگر // نمائندہ عظمیٰ // باغبانی سیکٹرکوفروغ دینے کیلئے مل جل کرکام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے کہا کہ بہترپیداوارکے حامل میوہ داردرختان کی شجرکاری کوترجیح دینے کی ضرورت ہے اوراس ضمن میں محکمانہ اورنجی سطح پرقائم پلانٹ نرسریوں کااہم رول ہے۔محکمہ باغبانی کی ایک جائزہ میٹنگ سرینگر میں محکمہ کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ کی زیر صدار ت منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سینئر ملازمین نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈائریکٹرمحکمہ باغبانی نے جے آئی ٹی ممبران پرزوردیاکہ وہ ‘سی اے‘اورفوڈپروسیسنگ یونٹوں کے قیام کے وقت ضروری رہنماء خطوط اورقواعدوضوابط کاخاص خیال رکھیں ۔انہوں نے افسروں سے کہاکہ وہ متعلقہ یونٹوں کے مالکان کوجائزبنیادوں پرہرممکن تعاون فراہم کریں تاکہ ہارٹی،اینٹرپرینیئرشپ کوفروغ دیاجاسکے ۔ڈائریکٹراعجازاحمدبٹ نے کہاکہ ریاست میں باغبانی سیکٹرکوفروغ دینے کیلئے مل جل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔