جموں// خزانہ اور تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ مؤثر مالی نظامت بہتر حکمرانی کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے ریاست کے مالی نظام کے بہتر رکھ رکھائو کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کی ستائش کی۔فائنانس کمپلیکس مٹھی میں نئے قائم کئے گئے کانفرنس ہال کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے افسروں پر زور دیا کہ وہ مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال یقینی بنانے میں حکومت کی رہنمائی کریں۔پرنسپل سیکرٹری فائنانس، ڈی جی اکائونٹس ایند ٹریجریز کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجو د تھے۔وزیر نے کہا کہ حکومت ملازمین کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے وعدہ بند ہے اور ساتویں تنخواہ کمیشن سفارشات کی عمل آوری اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سے پہلے پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین چودھری نے فائنانس کمپلیکس میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے کئے جارہے اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔