بہترین میڈیا کوریج کیلئے ایوارڈ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 جموں//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے میاں الطاف احمد کی سربراہی میں ایک سات رُکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ریاستی قانون ساز یہ کی کارروائی کی بہترین کوریج کے لئے میڈیا ایوارڈ کا فیصلہ کرے گی۔اس کمیٹی کے ارکان میں رُکن اسمبلی وقار رسول وانی، محمد یوسف بٹ ، راجیش گپتا اور سینئر صحافی اُو پی شرما اور بشیر منظر شامل ہوں گے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی بجٹ اجلاس 2018-19 کی کارروائی کے حوالے سے میڈیا کوریج کے بارے میں ایک مفصل رِپورٹ پیش کرے گی۔تاکہ اُسی تناظر میں میڈیا ایوارڈس دے جاسکیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *