عظمیٰ نیوز سروس
پٹنہ //بہار میں پہلے مرحلہ کی پولنگ جاری ہے اور شام 5 بجے تک 60.13 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ بیگوسرائے میں 67.32، بھوجپور میں 53.24، بکسر میں 55.10، دربھنگہ میں 58.38، گوپال گنج میں 64.96، کھگڑیا میں 60.65، لکیسرائے میں 62.76، مدھے پورہ میں 65.74، منگر میں 54.90، مظفرپور میں 64.63، نالندہ میں 57.58، پٹنہ میں 55.02، سہرسا میں 62.65، سماس تی پور میں 66.65، سارن میں 60.90، شیخ پورہ میں 52.36، سیوان میں 57.41، اور ویشالی ضلع میں 59.45 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران سات ممالک کے 16 مندوبین ہندوستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے منصفانہ اور پرامن انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔انڈونیشیا، کولمبیا، فلپائن، فرانس، بیلجیم، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سے آئے ہوئے یہ وفود ہندوستانی الیکشن کمیشن کے انٹرنیشنل الیکٹرز وزیٹر پروگرام کے تحت آئے ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت تھائی لینڈ کے ایک وفد نے پٹنہ کے ایک پولنگ بوتھ کا دورہ کیا۔ 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوئے تھے، جن میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے 125 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ اپوزیشن نے 110 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اہم جماعتوں میں جنتا دل (یونائیٹڈ) نے 43، اور کانگریس نے 19 نشستیں جیتی تھیں۔