حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے ملحقہ گاؤں بھینچ کی وارڈ نمبر 10کا رہنے والا عبدالرشید ولد محمد امین نامی مزدور شخص جو پچھلے نو روز سے لاپتہ تھا، آخر کار گھر واپس لوٹ آیا۔بتا دیں کہ پچھلے نوم روز سے لگاتار اس شخص کی تلاش پولیس اور اس کے گھر والے کر رہے تھے لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا تھا۔نو روز بعد جب وہ شخص گھر لوٹ آیا تو اس کے گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عبدالرشید نے بتایا کہ وہ گھر سے مزدوری کرنے کے لیے شہر خاص پونچھ گئے تھے جہاں سے انہیں ایک شخص ملا اور انہیں دو دن کے کام کے لیے منڈی کے ایک گاؤں میں لے گئے لیکن وہاں کام بڑھتا گیا اور اس دوران اس کو سات اٹھ دن وہاں لگ گئے۔مزدور شخص نے بتایا کہ اس کے پاس موبائل بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کو اطلاع کرتا، اس نے کام پر جانے سے پہلے ایک شخص کو اس کے گھر اطلاع کرنے کو کہا تھا تاہم اس شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کے گھر اطلاع نہیں دی۔اُدھر اس شخص کی بوڑھی والدہ، بیوی اور بچوں نے کہا کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کا والی و ارث گھر واپس لوٹ آیا۔