اشتیاق ملک
ڈوڈہ //دور افتادہ علاقوں میں طبی امداد پہنچانے کی کوشش کے تحت 26راشٹریہ رائفلز نے چلی کے گلی بھٹولی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 4سو زائد مریضوں کی طبی جانچ کی اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔اس دوران 112 مویشیوں کا بھی طبی معائنہ کیا گیا۔آپریشن سدبھاؤنہ کے تحت منعقدمفت طبی کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے سینکڑوں لوگوں نے اس کیمپ میں حصہ لیا اور اپنی طبی جانچ پڑتال کرانے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی بھی تشخیص کی گئی۔ ڈاکٹروں نے اس موقع پر لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کیں اور کئی صحت سے متعلق کئی قیمتی مشورے بھی دئیے۔ مقامی لوگوں نے 26راشٹریہ رائفلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مفت کیمپ سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ مال مویشیوں کی بھی طبی جانچ پڑتال کی گئی۔