بھدرواہ ؍؍قصبہ کے کچھ علاقوں میں لوگوں نے عیدگاہ علاقہ میں بجلی کی سپلائی کے نظام کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین ریاستی حکومت اورمحکمہ بجلی کیخلاف نعرے بازیکی۔اس دوران مظاہرے کے باعث عیدگاہ ۔سرتنگل میں جام لگ گیا جس کی وجہ سے عام مسافروں کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔ مقامی پولیس وسول انتظامیہ نے مظاہرین کوسمجھانے کی کوشش لیکن اس کے باوجود کافی وقت تک مظاہرہ جاری رکھا۔ اس سلسلے میں عیدگاہ علاقہ کے محلہ حویلی کے ایک احتجاج کارمحمدعامرنے کہاکہ محکمہ بجلی نے عیدگاہ علاقہ کی بجلی پرائیویٹ کمپنی کوکیوں دی ہے ۔انہوں نے پورے قصبے میں بجلی تاروں کی مناسب نصب کاری کامطالبہ کیا۔ بعدازاں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بھدرواہ مسعوداحمد نے ایس ڈی پی اوبرجیش شرما اوراے ای ای پی ڈی ڈی سنجے وکھلو کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ کر مظاہرین کوسمجھا یااورکہاکہ اس معاملے پر ایس ڈی ایم کے ساتھ میٹنگ منعقدکی جائے گی۔اے ای ای پی ڈی ڈی سنجے وکھلونے کہاکہ بجلی سپلائی نظام کی نجکاری نہیں کی گئی ہے ۔ہم بجلی سپلائی بہترڈھنگ سے کرنے کیلئے کیبلنگ کاکام کررہے ہیں جس کی وجہ سے دودن سے بجلی سپلائی بندہے۔انہوں نے مظاہرین کوجلدبجلی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔