بھدروہ //محکمہ جنگلات نے بھدرواہ میں لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں پودے بچانے اور شجر کاری کرنے کی اہمیت بیان کرنے کے لئیراشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے ’’گرین سیہلفی، گوو گرین ‘‘کے عنوان سے بھدرواہ میں شجر کاری کی مہم شروع کی،جسکی نگرانی ڈی ایف او بھدرواہ وویک ورما نے گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے سپورٹس گرائونڈ میں کی۔اس موقعہ پر کھلاڑیوں، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں ،جوانوں اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقعہ پر کالج کے کھیل میدان میں مختلف اقسام کے کئی پودے لگائے گئے۔کمانڈنگ افسر آر آر، ڈی ایف او بھدرواہ وویک ورما اور انچارج کنٹورل روم شفقت کھکان ملک بھی مہمانوں میں شامل تھے،جنھوں نے شجر کاری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ی ایف او بھدرواہ نے یہ مہم شروع کرنے میں شرکا کی سراہنا کی ۔انہوں نے جنگلات کے کٹائو کے مُضر اثرات سے لوگوں کو باخبر کرنے کے لئے بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ کرہ ارض کی قدرتی خوبصورتی کو تحفُظ دیا جا سکے۔انہوں نے لوگوں کو خالی جگہوں جیسے کہ سکولوں ،کالجوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور سرکاری دفاتر میں پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا ۔