بھدرواہ//ڈیزاسٹر تیاریوں کے سلسلہ میں منعقہ 7روزہ تربیتی کورس کے چوتھے دن جمعراات کے روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بائز میں طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں لیہہ ،کرگل اور ضلع ڈوڈہ کے مختلف حصوں کے تقریباً50ڈیلی گیٹوں نے سٹاف اور طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس پروگرام کا افتتاح گھٹ ڈوڈہ میں ایم ایل سی شام لعل نے23 اکتوبر کو کیا تھا ،جسکا انعقاد راجیو گاندھی نیشنل انسٹیچوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ تمل ناڈر نے سول ڈیفنس ، ایس ڈی آر ایف، ریڈ کراس، انڈین آرمی، فرائنڈز یوتھ کلب عصر، ڈایمنڈ یوتھ کلب گھٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔جموں یونیورسٹی بھدرواہ کیمپس اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے ریسورس پرسن اس میں شرکت کر رہے ہیں۔پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آفات سماوی کے دوران بحالی اور ریلیف کے کاموں کی جانکاری دینا تھا ۔