اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ چمبہ سڑک پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کو شام ساڑھے چھ بجے کے قریب بھدرواہ چمبہ روڈ پر یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک ایک موٹرسائیکل حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو بھدرواہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں بھرتی کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت مشرف حسین(21) ولد محمد صادق و رفعت جرال(20) ولد خورشید احمد ساکنہ منگوتہ مرمت کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔