بھدرواہ //وزیرہائے تعمیرات عامہ نعیم اختر ، جو کہ آجکل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بھدرواہ کے دورے پر ہیں اور جنھیں بین ریاستی بھدرواہ۔ چمبہ سڑک کی تعمیر کرنی تھی ،کو ایگزیکٹو انجینئر بھدرواہ کی وجہ سے لوگوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ اطلاعات کے طور پر نالٹھی پل کے مقام پر افتتاحی سٹون نصب کرنے میں ناکام رہے۔دن بھر کے افتتاحی شیڈول کے تحت مزیر موصوف نے متعدد سڑکوں کا افتتاح کیا اور کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔جب وہ اس مقام پر پہنچ گئے جہاں پر اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنا تھا ،جہاں پر پارٹی کے کارکنان اور مقامی لوگ صُبح 10بجے سے ہی اکٹھا ہوئے تھے لیکن بی جے پی کے ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار کو اُس وقت کافی مزاحمت کا مقابلہ کرنا پڑا جب وزیر نے کار سے باہر آنے سے انکار کیا کیونکہ محکمہ تعمیرات عامہ سنگ میل کو نصب کرنے میں ناکام رہے تھے،بعد میں مقامی لوگوں نے ایم ایل اے کوگاڑی سے باہر لایا اور ان سے وزیر کو انکے مطالبات سُننے کو کہا لیکن ایم ایل اے نے کہا کہ جبکہ وہاں پر سڑک کا نام پلیٹ ہی نہیں ہے تو ہم اُسے کس طرح سے افتتاح کرنے کو کہیں گے۔وزیر نے لوگوں کا غُصہ دیکھ کر جائے موقعہ سے راہ فرار کرنا ہی بہتر سمجھا ، جس پر لوگوں کا غُصہ اور بھی بڑھ گیاکیونکہ لوگ گُذشتہ چار سال سے اس سڑک کی افتتاح کے لئے بے تاب تھے۔لوگوں نے جہاں پر وزیر کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی اور بی جے پی ۔پی ڈی پی اور ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ بشیر احمدکھانڈے کے خلاف اور سابقہ وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے۔ایک سینئر فوٹو جرنلسٹ منصور قادری نے کہا کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ کافی انتظار کے بعد بین ریاستی بھدرواہ۔چمبہ سڑک کا افتتاح نہیں کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ غالباً ایگزیکٹو انجینئر حالیہ اصولوںکو بالائے طاق رکھ کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔مقامی ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار نے کہا کہ وزیر کے دورہ کے دوران یہ سنگ میل تیار نہیں کیا جا سکا جس کی و جہ سے افتتاح کا کام نہیں کیا گیا ور اگلے روز یقینی طور سے اس سڑک کا افتتاح کیا جائے گا۔تاہم پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ یہ ریاست کا ایک اہم پروجیکٹ ہے اور لکھن پور کے بعد ریاست کا بین ریاستی لنک ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بذات خود اس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گی،یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب کھلینی میں لوگوں نے ان سے بھدرواہ۔ چمبہ سڑک کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ بعد دوپہر اس کا افتتاح کیا جائے گا اور میڈیا کو بھی ایونٹ کے کورئیج کی دعوت دی تھی۔