جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھرکے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں گزشتہ روز طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے دو مکانوں کے چھت اڑ جانے سے مکان مکمل طور تباہ ہو گئے اور گھر میں رکھا ہوا سارا سامان بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بشارت حسین اور نزاکت محمد و لد غلام محمد کے مکان کے چھت تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے اڑ گئے جس سے اُنکا سب کچھ تبا ہ ہو گیا اور اُنکے پاس اب رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے لہٰذا اُنکےرہنے کا کوئی بندوبست کیا جائےاور انکی فوری طور مدد کی جائے تاکہ مکان دوبارہ بنا سکیں ۔
مڈل سنئی میں 1اور درا سانگلہ میں 2مکانات کے چھت منہدم
بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ میںموسلادھار بارش و تیز ہوا ئوںکے باعث کی مکانات کے گرنے اور چھت اڑ جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔گزشتہ شب تیر بارش اور ہوا کی وجہ سے خورشید احمد ولد وزیر محمد اورطفیل حسین ولد محمد اسلم ساکنان درا سانگلہ وارڈ نمبر 5 کے مکانات منہدم ہو گئے جبکہ دوسری جانب عارف حسین شاہ ولد کرامت حسین شاہ ساکنہ مڈل سنئی کا رہایشی کچا مکان گر کر تباہ ہو گیا ۔جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی لیکن مالی طورکافی نقصان ہوا ہے۔ متاثرین نے مانگ کی کہ انہیں معاوضہ فراہم کیا جاہے تاکہ وہ ازسر نو مکانات کی تعمیر کر سکیں ۔