محمد تسکین
بانہال// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت اس وقت معطل ہو گئی جب رام بن ضلع میں بانہال کے قریب ایک بڑی پسی اور بھاری پتھر سڑک پر گرآئے۔
تفصیلات کے مطابق بانہال کے نزدیک روم پڑی کے مقام شاہراہ پر بھاری پتھروں پر مشتمل ایک پسی گر آئی جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی امدورفت روک دی گئی ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ٹریفک) بانہال اصغر ملک نے بتایا کہ آج صبح رام بن کے بانہال سیکشن میں ریہمپاڈی کے قریب ایک تودہ اور بھاری پتھر ہائی وے سے ٹکرا گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور ہائی وے کو جلد از جلد بحال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کے دونوں طرف ٹریفک معطل ہے۔
حکام نے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں سے تلقین کی ہے کہ وہ شاہراہ پر آمد و رفت کی بحالی تک سفر کرنے سے گریز کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ جوں ہی شاہراہ پر گرآئے پتھروں کو ہٹا لیا جائے گا، شاہراہ پر آمد ورفت بحال ہو گی۔