زیورخ// انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے جمعہ کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) سے اپنی معطلی کو فوری طور پر اٹھا لیا۔ جس کے بعد فیفا انڈر -17 ویمنز ورلڈ کپ 2022 شیڈول کے مطابق (11 سے 30 اکتوبر 2022 تک) ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ فیفا نے ایک بیان میں کہا، کونسل کے بیورو نے 25 اگست 2022 کو اے آئی ایف ایف کی معطلی کو فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے نتیجے کے طور پر فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈ کپ 2022 ہندوستان میں 11سے 30 اکتوبر تک منصوبہ کے مطابق منعقد کیا جاسکتا ہے۔ فیفا نے کہا، یہ فیصلہ اے آئی ایف ایف کے معاملات کی نگرانی کے لیے مقرر کی گئی تین رکنی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی برخاستگی اور ایسوسی ایشن کے روزمرہ کے معاملات پر مکمل کنٹرول کی اے آئی ایف ایف انتظامیہ کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ فیفا اور اے ایف سی صورتحال کی نگرانی جاری رکھیں گے اور بروقت انتخابات کے انعقاد میں اے آئی ایف ایف کی حمایت کریں گے۔