جموں//بھارت کی ترقی میں کانگریس کا ایک مثالی رول رہا ہے۔ان باتوں کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے ایک سرکردہ لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے وزیر اعظم کے کانگریس کے رول پر سوالیہ نشان لگانے کے رد عمل میں کہا کہ بھارت کی ترقی میں پارٹی کے رول کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور جو اسے چلینج کر رہے ہیں ،وہ ملک کے عوام کو دھوکہ دینے کی بیکار کوششیں کر رہے ہیں۔ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میںانہو ں نے کہا کہ کانگریس کی ملک کی ترقی اور موجودہ صورتحال کے لئے پارٹی کی خدمات کسی سے چھُپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگوں کو دھوکہ دیکر اقتدار میں آئے ہیں، کی چالوںکو لوگ اچھی طرح سے سمجھ گئے ہیں۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پیر کے روز سے وہ اپنے فرزند وکرما دتیہ ، جو اودہمپور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ہیں، کی کامیابی کیلئے اودہمپور، ڈوڈہ ۔کٹھوعہ حلقہ میں 20 ۔ ریلیاں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کانگریس ہی ریاست کے تینوں خطوں کی یکسان ترقی کی ضامن ہے۔