Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

Mir Ajaz
Last updated: January 26, 2023 12:00 am
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

یوم جمہوریہ ہمارے ملک کا قومی دن ہے، یہ 26جنوری کو منایا جاتا ہے۔ 26جنوری 1950ء میں آئین کا نفاذ عمل میں آیا۔ آئین کے نفاذ کے بعد بھارت کو جمہوری ملک قراردیا گیا۔ ہمارا ملک بھارت 15اگست 1947ء کو انگریزوں کے تسلط سے آزاد ہوا اور 26جنوری 1950ء کو جمہوریت کا نفاذ ہوا۔اس طرح اب ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے، یہاں آئین کی حکومت ہے اور اس میں آئین کو بالادستی حاصل ہے ، اسی وجہ سے 26جنوری کو پورے ملک میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جس طرح آزادی بڑی نعمت ہے، اسی طرح جمہوریت اور آئین کی حکومت بھی بڑی نعمت ہے۔بھارت کا آئین اس ملک کادستور اعلیٰ ہے، اس قانونی دستاویز میں جمہوریت کے بنیادی ،سیاسی نکات اور حکومتی اداروں کا ڈھانچہ ،طریقۂ کار، اختیار اور ذمہ داریوں نیز بھارتی شہریوں کے بنیاد حقوق ،رہنما اصول اور ان کی ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ آئین دنیا کا سب سے ضخیم آئین ہے۔ آئین ہند کے مطابق بھارت میں آئین کو پارلیمان پر فوقیت حاصل ہے، کیونکہ یہ مجلس آئین ساز نےبنایا ہے۔ بھارت کے آئین کی تمہید کے مطابق بھارت کے عوام نے اسے وضع کیا ہے، پارلیمان اس کو معطل نہیں کرسکتی ہے۔
بھارت کے آئین کے تین بڑے حصے ہیں،حصہ اول میں یونین اور اس کے علاقے اور ریاستیں اور ان کے حقوق کے بارے میں تبصرے کئے گئے ہیں۔ دوسرے حصہ میں شہریت کو موضوع بنایا گیا ہےکہ کسے ہندوستانی شہری کہلانے کا حق حاصل ہے اور کسے نہیں ہے۔ تیسرا حصہ ہندوستانی آئین کے فراہم کردہ بنیادی حقوق کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کرتا ہے۔
بھارت کے آئین میں دیئے گئے کچھ حقوق حسب ذیل ہیں:
۱۔مساوات کا حق: ملک میں بسنے والے تمام شہری باعتبار انسان یکساں حقوق کے مالک ہیں۔ ملک کے آئین کے اعتبار سے ان کے درمیان کسی قسم کی اونچ نیچ ،اعلیٰ اور ادنیٰ کی کوئی تفریق نہیں ،حقوق واختیار میں کسی کو کسی پر فوقیت نہیں ہوگی۔اس کی وضاحت آئین کی دفعہ 14،15؍اور 16میں کی گئی ہے۔دفعہ 14 میں مذکور ہے : مملکت کسی شخص کو بھارت کے علاقے میں قانون کی نظر میں مساوات یا قوانین کے مساویانہ تحفظ سے محروم نہیں کرے گی۔دفعہ 15میں ہے: مملکت محض مذہب، نسل ،ذات، جنس،مقام پیدائش یا ان میں سے کسی کی بناپر کسی شہری کے خلاف امتیازنہیں برتے گی، ان کے علاوہ دیگر باتیں بھی ہیں۔دفعہ 16میںہے( الف)تمام شہریوں کے لئے مملکت کے تحت کسی عہدہ پر ملازمت یا تقرر سے متعلق مساوی موقع حاصل ہوگا۔( ب ) کوئی شہری محض مذہب ، نسل ،ذات ، جنس ، نسب ، مقام پیدائش ، بود و باش ، یا ان میں سے کسی کی بنا پر مملکت کے تحت کسی ملازمت یا عہدے کے لئے نہ تو ناقابل قبول ہوگا ،اور نہ اس کے خلاف امتیاز برتا جائے گا۔اس کے علاوہ دیگر قوانین بھی ہیں۔
۲۔ آزادی کا حق : ہندوستان کے آئین نے اپنے شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی ، انجمن اور جلوس وغیرہ منعقد کرانے کی آزادی ، تنظیم بنانے اور اس کو چلانے کی آزادی ، سرمایہ کاری کی آزادی ، جان و مال کی آزادی دی ہے ، اس کا ذکر آئین کے دفعہ ,20,19,٫21٫ اور 22 میں ہے ۔آئین کے دفعہ 19 میں تحریر ہے ، تمام شہریوں کو حق حاصل ہوگا ( الف ) تقریر اور اظہار کی آزادی کا ( ب ) امن پسند طریقہ سے اور بغیر ہتھیار کے جمع ہونے کا ( ج ) انجمنیں یا یونین قائم کرنے کا ( د ) بھارت کے سارے علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت کرنے کا (ہ) بھارت کے کسی بھی حصے میں بود و باش کرنے اور بس جانے کا ( و ) کسی پیشے کے اختیار کرنے ، یا کسی کام دھندے کرنے ، تجارت یا کاروبار چلانے کا ۔ جبکہ دفعہ 20, 21, اور 22 میں مزید دوسرے قوانین بھی مذکورہیں۔
۳۔ مذہب کی آزادی کا حق: ہندوستان کے آئین نے یہاں بسنے والے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دی ہے کہ وہ اپنے اپنے مذہب پر آزادی کے ساتھ عمل کریں ، اس کا ذکر آئین کے دفعہ 25 میں ہے۔آئین کے دفعہ 25 میں مذکور ہے: امن عامہ ، اخلاق عامہ ،صحت عامہ اور اس حصہ کی دیگر توضیعات کے تابع تمام اشخاص جو آزادی ضمیر اور آزادی سے مذہب قبول کرنے ، اس کی پیروی اور تبلیغ کرنے کا مساوی حق حاصل ہے ، اس کے علاوہ دیگر قونین بھی مذکور ہیں ۔
۴۔ ثقافتی اور تعلیمی حقوق: ہمارا ملک مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا سنگم ہے، ہمارے ملک کے آئین نے ہر شہری کو اپنے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کا اختیار دیا ہے ۔ اس کا ذکر آئین کے دفعہ 29 اور 30 میں مذکور ہے۔ آئین کے دفعہ 29 میں مذکور ہے : ( الف ) بھارت کے علاقہ میں یا اس کے کسی حصہ میں رہنے والے شہریوں کے کسی طبقہ کو جس کی اپنی الگ جدا گانہ زبان ، رسم الخط یا ثقافت ہو ، اس کو محفوظ رکھنے کا حق ہوگا ( ب ) کسی شہری کو ایسے تعلیمی ادارہ میں جس کو مملکت چلاتی ہو یا جس کو مملکتی فنڈ سے امداد ملتی ہو ، داخلہ دینے سے محض مذہب ، نسل ،ذات ، زبان یا ان میں سے کسی کی بنا پر انکار نہیں کیا جائے گا ۔ آئین کے دفعہ 30 میں مذکور ہے : تمام اقلیتوں کو خواہ وہ مذہب کی بنا پر ہوں یا زبان کی ، اپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کے انتظام کا حق ہوگا۔
۵۔ آئینی چارہ جوئی کا حق : بھارت کے آئین نے مذکورہ بالا حقوق کی حفاظت کے لئے سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں سے چارہ جوئی کا حق دیا ہے ،نیز عدالتوں کو حقوق کی بحالی اور تحفظ کے لئے ہدایات یا خصوصی فرمان جاری کرنے کا اختیار دیا ہے ، اس کا ذکر آئین کے دفعہ 32 میں ہے۔ دفعہ 32 میں مذکور ہے: ( الف ) اس حصہ کے ذریعہ عطا کئے ہوئے حقوق کو نافذ کرنے کے لیے مناسب کارروائی کے ذریعہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حق کی ضمانت دی جاتی ہے ( ب ) سپریم کورٹ کو اختیار ہوگا کہ وہ اس حصہ کے ذریعہ عطا کئے ہوئے حقوق میں سے کسی حق کے نفاذ کے لیے ہدایات یا احکام یا رٹ ، جن میں رٹ حاضری ملزم ، رٹ تاکیدی ، رٹ امتناعی ، رٹ اظہار اختیار اور رٹ مسل طلبی کی نوعیت کے رٹ حاصل ہیں ، ان میں سے جو بھی مناسب ہو ، اجراء کرے ۔
ملک کا آئین ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اس کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ہم اسے پڑھیں ، اس کی اہمیت کو سمجھیں ، مدارس ،اسکول ، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نیز عوام و خواص اس کا مطالعہ کریں ۔
ملک کو آزاد کرانے اور ملک میں جمہوری نظام کو قائم کرنے کے لیے مجاہدین آزادی نے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں ، اس کا تقاضاہے کہ ہم ہر موقع پر انہیں یاد رکھیں اور انہیں خراج تحسین پیش کریں ، بہترین خراج تحسین یہ ہے کہ ہم عہد کریں کہ ہم ملک کی آزادی اور آئین کی حفاظت کریں گے۔
موبائل:9835059987
[email protected]>

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

کالممضامین

وژن سے حقیقت تک:ڈیجیٹل انڈیا اور انتودیہ کا سفر اظہار خیال

July 2, 2025
کالممضامین

! ہر شعبے میں عدل وانصاف نمایاں ہو | یہی تو حسینیت کا اصل پیغام ہے سانحۂ کربلا

July 2, 2025
کالممضامین

آن لائن فریب کاری کے بڑھتے واقعات آگہی

July 2, 2025
کالممضامین

! وہ فصل جس نے زمین کی ملکیت بدل دی ایک اندراج جو جموں و کشمیر میں زمین کی ملکیت طے کرتا ہے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?