عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے پیر کو کہا کہ ایک شخص جس نے حال ہی میںمنکی پوکس ٹرانسمیشن کا سامنا کرنے والے ملک سے سفر کیا تھا، اس بیماری کے لیے مثبت پایا گیا ہے۔وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ایک بیان کے مطابق، Mpox (monkeypox) کے پہلے مشتبہ کیس کی تصدیق سفر سے متعلق انفیکشن کے طور پر کی گئی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹنگ نے مریض میں مغربی افریقی کلیڈ-2 منکی پوکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا”یہ کیس ایک الگ تھلگ کیس ہے، جولائی 2022 کے بعد سے ہندوستان میں پہلے کے 30 کیسوں کی طرح، اور یہ موجودہ صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا حصہ نہیں ہے ‘‘۔بیان میں کہا گیا ہے ” ایک نوجوان لڑکا ،جس نے حال ہی میں ایک ایسے ملک سے سفر کیا ہے جومنکی پوکس ٹرانسمیشن کا سامنا کر رہا ہے، فی الحال ایک نامزد ٹریشری میں الگ تھلگ ہے۔ مریض طبی لحاظ سے مستحکم ہے اور وہ کسی بھی نظامی بیماری یا عارضے کے بغیر ہے‘‘۔
یہ کیس پہلے کے خطرے کے جائزوں کے مطابق ہے اور قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق اس کا انتظام جاری ہے۔ صحت عامہ کے اقدامات، بشمول رابطے کا سراغ لگانا اور نگرانی، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فعال طور پر موجود ہیں کہ صورتحال پر قابو پایا جائے۔ وزارت نے کہا کہ اس وقت عوام کے لیے کسی بڑے خطرے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔مرکزی صحت کے سکریٹری اپوروا چندرا نے پیر کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ڈبلیو ایچ او کی طرف سے اعلان کردہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن “Mpox” کے احتیاطی اقدامات، علامات اور وجوہات کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی۔Mpox، جو پہلے منکی پوکس کے نام سے جانا جاتا تھا، افریقہ کے کچھ حصوں میں کئی سالوں سے صحت عامہ کا مسئلہ رہا ہے لیکن 2022 میں عالمی تشویش کے طور پر دوبارہ سامنے آیا۔یکم جنوری 2022 سے، 121 رکن ممالک سے Mpox کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔جولائی 2024 میں عالمی سطح پر 1,425 کیسز اور چھ اموات رپورٹ ہوئیں۔ ان میں سے نصف سے زیادہ کیسز افریقی خطے (55 فیصد تھے، اس کے بعد امریکی خطہ(24 فیصد) اور یورپی خطہ (11 فیصد) تھے۔