Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

’بھارت درشن ‘پرگئے بچوں کی مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات مودی حکومت نے نوجوان ذہنوں کو اپنا خواب پورا کرنے کا بہترین موقع دیا :ڈاکٹر جتیندر

Mir Ajaz
Last updated: March 15, 2024 4:59 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے کچھ دور دراز علاقوں جیسے ڈیسہ، گندوہ، بھلاوغیرہ کے اسکولی بچوں کے لئے ظہرانے پر ملا قات کی ۔یہ بچے آج صبح اپنے بھارت درشن کے پہلے مرحلے میں قومی راجدھانی پہنچے۔یہ طلباء 33بٹالین، سی آر پی ایف کے زیر اہتمام 13سے 17مارچ تک سوک ایکشن پروگرام کے تحت ’بھارت درشن ٹور‘ کا حصہ ہیں جس کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کی ثقافتی اور سماجی تنوع کی نمائش کرنا ہے۔طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوان ذہنوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور اسے بڑا بنانے کی خواہش کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کو مختلف عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے پچھلے دس سالوں میں ترقی کو تیز کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ سڑکوں اور شاہراہوں سمیت متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پہاڑی علاقوں کا چہرہ بدل دیا ہے ۔اس خطے میں ہسپتال اور صحت کی دیکھ بھال کے مراکز، اسکول اور کالج اور اعلیٰ تعلیم کے متعدد ادارے بشمول میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں۔طلباء نے پی ایم مودی کی قیادت میں اپنے علاقے میں اپنے ایم پی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے کام کی کھل کر تعریف کی۔ وہ بھدرواہ سے پیدا ہونے والے ’پرپل ریوولوشن ‘سے بھی واقف تھے اور ان میں سے کچھ کا تعلق ایسے خاندانوں سے تھا جنہوں نے منافع بخش کمائی کے لئے لیوینڈر کی کاشت کی تھی۔حکومت کے تعاون کے لئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، طلبہ نے گزشتہ چند سالوں میں زمینی سطح پر کئے گئے ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیا جیسے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں نئے میڈیکل کالج، قومی شاہراہیں، بینک کی شاخیں، اسکول وغیرہ کھولنا، جو پہلے دور کے خواب تھے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اب ان کے پاس زیادہ مواقع ہیں کیونکہ انٹرویوز اور جانبداری کے خاتمے کی وجہ سے بھرتیاں منصفانہ اور شفاف ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو لوک سبھا میں ادھم پور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم مودی کی اصلاحات کا محرک بنیں اور جموں و کشمیر میں ان کے موثر نفاذ میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آروما مشن اور پرپل ریوولوشن کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لیوینڈر کی کاشت جیسے ایگری اسٹارٹ اپس میں مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھدرواہ ہندوستان کے لیوینڈر کیپٹل اور ایگری اسٹارٹ اپ منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ بھدرواہ اور گلمرگ کے علاقوں میں آروما مشن اور پرپل ریوولیوشن کی کامیابی کے بعد 3,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ اب صرف لیوینڈر کی کاشت میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کو اندھیرے، اداسی اور مصائب کے طویل دور سے نکالا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
تازہ ترین
جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
بین الاقوامی
اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین

Related

جموں

ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
جموں

آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال

July 2, 2025
جموں

چیف سیکرٹری ڈلو کا یاتری نواس بھگوتی نگر جموںکا دورہ | سلامتی اور سہولت حکومتی ترجیح امرناتھ یاتر کے ا پُرامن اوراحسن اِنعقاد کیلئے حتمی اِنتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?