کراچی/ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے۔بوم بوم آفریدی نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں پہلی باراعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت اورپاکستان کے درمیان فاصلہ پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے، بھارتی ٹیم بہت آگے جا چکی ہے جبکہ ہم اب بھی بہت پیچھے ہیں، اسٹرائیک روٹیشن گرین شرٹس کا بہت پرانا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ آخری اوورز میں خراب بولنگ کے باعث بھی ٹیم غیرضروری دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی اپروچ اورمائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کے ساتھ جمود کا شکار صلاحیتوں کوبہتربنانے پرکام کرنا ہو گا، اس کیساتھ پلیئرز کو واضح سوچ کے ساتھ میدان میں جانا ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت کیہاتھوں پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا