بھاجپا نے عوام سے حقوق چھین لئے ،لوگ ترقی کے نام پر ووٹ دیں آزاد اُمیدواروں کو بھاجپا کی راہ ہموار کرنے کیلئے میدان میں اتارا گیا ہے :سچن پائلٹ

سمت بھارگو

راجوری//کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور پارٹی کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہی ممکن ہوئے ہیںورنہ بی جے پی بالواسطہ طریقے سے اقتدار کا مزہ لے رہی تھی۔پائلٹ، جو جموں و کشمیر کے انتخابات میں پارٹی کے لئے ایک اسٹار پرچارک بھی ہیں، نے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی اسمبلی حلقہ کے منجاکوٹ علاقے کا دورہ کیا تاکہ کانگریس این سی اتحاد کے امیدوار شبیر احمد خان کے حق میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔منجاکوٹ میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے لوگوں سے اتحاد کے امیدوار شبیر احمد خان کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کچھ آزاد امیدواروں کو محض ووٹ کا حصہ لینے اور بی جے پی کی جیت کی راہ ہموار کرنے کے لئے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی کے انتخابات ایک وقفے کے بعد ہو رہے ہیں اور یہ سب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہو رہا ہے ورنہ بی جے پی جموں و کشمیر میں الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں تھی کیونکہ وہ بالواسطہ ذرائع سے اقتدار کا مزہ لے رہی تھی کیونکہ یہاں بی جے پی کا ایل جی تھا۔پائلٹ نے بی جے پی پر مزید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہمیشہ نفرت پھیلاتی ہے اور ڈبل انجن والی حکومت چلانے کے دعوے کرتی ہے لیکن اس سرکار کا ڈبل انجن جموں و کشمیر میں صرف دھواں چھوڑ رہا ہے۔انڈیا الائنس مہم کے موڈ کے بارے میں پائلٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ نفرت کے بجائے ترقی کے مسائل کو ووٹ دینے جا رہے ہیں اور یہ واضح ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلی حکومت اتحاد کی ہو گی۔بی جے پی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پارٹی نفرت پھیلانے والی جماعت ہے اور یہ اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب بی جے پی کے ایک وزیر نے راہول گاندھی کے لئے دہشت گردی کے ریمارکس کا استعمال کیا جب کہ شیوسینا کے ایک رہنما نے راہول گاندھی کی زبان کے لئے گیارہ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔پائلٹ نے مزید کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی نفرت کی سطح پر پھیل رہی ہے۔