عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ //بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر نے ضلع سانبہ میں رام گڑھ اسمبلی حلقہ کے لئے اپنا پارلیمانی انتخابی دفتر کھولا۔رویندر رینہ صدر جموں و کشمیر بی جے پی کے سنیئر لیڈران کی موجودگی میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا ۔رویندر رینہ نے پارٹی قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ان انتخابی دفاتر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس دوران موصوف نے کہا کہ بی جے پی ان انتخابی دفاتر کو متعلقہ اسمبلی حلقوں میں زمینی سطح پر انتخابی انتظام سے متعلق کاموں کو آسان بنانے اور تیز کرنے کے لئے کھول رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رام گڑھ اسمبلی علاقے میں تمام انتخابی کاموں کا انتظام اسی کے ذریعے کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ، سرجیت سنگھ سلاتھیہ، نائب صدر اور سابق وزیر، ڈاکٹر دیویندر کمار منیال، جنرل سکریٹری اور سابق وزیر، چندر پرکاش گنگا سابق وزیر، کیشو دت، ڈی ڈی سی چیئرپرسن، درشن چودھری، بی ڈی سی چیئرپرسن، کملیش کے ہمراہ دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے ۔سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہا کہ بی جے پی کارکنان اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں کہ مودی حکومت 2019 کے مقابلے میں زیادہ جیت کے مارجن کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے اور اس انتخابی دفتر کے ذریعے وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔