عظمیٰ نیوزسروس
جموں//پولیس سربراہ آر آر سوین نے گورونانک دیوجی کے یوم پیدائش کے موقعہ پرمارے گئے پولیس اہلکاروں کے کنبوں،حاضرسروس اہلکاروں،سیکورٹی فورسز،ان کے عیال اورجموں کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں پولیس سربراہ نے کہاکہ گورونانک کی برابری،عالمی بھائی چارے ،یکجہتی اورمحبت کاپیغام ہمیں راہ دکھاتارہے گااور انسانیت کوتحریک بخشتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گورونانک کی تعلیم ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔