نیوز ڈیسک
سری نگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے چیئرمین حکیم محمد یاسین کی حفاظت پر معمور دو سیکورٹی گارڈز منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خان صاحب علاقے میں اسکارڈ کی کار اُلٹنے سے زخمی ہو گئے ۔
خبر رساں ایجنسی کے این ٹی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گاڑی زیر نمبر
JK02G-4769
ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور ڈگری کالج خان صاحب کے قریب ایک باغ میں جاگری۔
حادثہ کا شکار ہوئی گاڑی میں یاسین کے دو سکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ حکیم یاسین اس وقت دوسری گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔