عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // بڈگام نارکرہ علاقے میں بدھ کی شام ایک دو سالہ لڑکا اپنے گھر میں اونچائی سے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی بچے کی شناخت نارکارہ بڈگام کے رہنے والے ارکان کے طور پر ہوئی ہے، اسے اس واقعہ کے بعد ہنگامی علاج کے لئے جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بچہ اس وقت تشویشناک حالت میں ہے اور ڈاکٹر اس کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ادھرکولگام ضلع کے دیوسر کے علاقے تکی بل کلیم میں جمعرات کی سہ پہر سڑک حادثے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ کولگام کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ٹریفک کی گاڑی سے ٹکرانے سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔