Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بڈگام میں پولیس کارروائی ۔4ملی ٹینٹ اعانت کار گرفتار

Mir Ajaz
Last updated: June 25, 2022 3:07 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

ارشاد احمد

بڈگام//بڈگام میں پولیس نے ملی ٹینٹوں کے4 اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور چار گاڑیاں برآمد کیں۔بڈگام پولیس کے مطابق جمعہ کے روز 53 آر آر اور 181 بٹالین سی آر پی ایف کے اشتراک سے مصدقہ اطلاع کے بعد لشکر سے وابستہ چار اعانت کاروں کو حراست میں لیا گیا۔ان کی شناخت یونس منظور وازہ ولد منظور احمد، محبوب احمد شیخ ولد محمد رمضان ساکنان واتھورہ چاڈورہ ، ارشاد احمد گنائی ولد محمد امین ساکن آری گام خانصاحب اور مظفر احمد بٹ ولد غلام نبی ساکن پارنیوا خانصاحب بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گرفتار شدہ اعانت کار لشکر کے سرگرم ملی ٹینٹوں میں منشیات منقسم کرکے ان کو منطقی مدد فراہم کرتے تھے ۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ گروہ سرگرم ملی ٹینٹوں کی ہدایت پر منشیات کی وصولی اور بعد ازاں منشیات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملی ٹینٹوں میں تقسیم کرنے کے کام پر بھی مامور کئے گئے تھے۔گرفتار افراد کے قبضے سے ایک وگنار ، دو آلٹو ، ایک ٹاٹا موبائل کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔پولیس کے مطابق منشیات کو فروخت کرنے کے بعد اس سے حاصل شدہ رقم سے ہی گاڑیاں خریدی گئیں تھی۔اس موقع پران کے قبضے سے 3 ہتھ گولے ، دو اے کے میگزین، 65 اے کے گولیوں کے راونڈ بھی برآمد کئے گئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 116/2022 تھانہ پولیس چاڈورہ میں درج کیا۔

ملی ٹینسی کیس
این آئی اے کے چھاپے جاری،4گرفتاریاں
سید اعجاز

سرینگر+پلوامہ// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) پہلے سے رجسٹرڈ ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں جموں اور کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے نے اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، بانڈی پورہ، پلوامہ، سوپور، سرینگر اور کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں چھاپے مارے۔سرینگر میں، این آئی اے کے اہلکاروں نے فیصل سجاد نائیکو (14) ولد سجاد احمد نائیکوساکن کنہ مزار نواکدل حال علی کدل کے رہائشی ہیں، کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ این آئی اے ٹیم نے تلاشی کے دوران فیصل اور اس کے والدین کے موبائل فون ضبط کر لئے ۔ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کے ساتھ اس کے والد سجاد احمد نائیکو (ڈرائیور) (47) کو بھی NIA ٹیم نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔جانچ ایجنسی کی ایک اور ٹیم نے ایک سابق جنگجو کے گھر پر چھاپہ مارا جس کی شناخت سید فیاض احمد چیوڑارہ بیروہ کے طور پر کی گئی۔ فیاض کو گرفتار کیا گیا۔بانڈی پورہ میں این آئی اے کے اہلکاروں نے عبدالمجید ڈار ولد علی محمد ڈار گنستان اور اویس احمد شیخ ولد عبدالرشید ساکن بنکوٹ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔ترال کے لرو جاگیر اور بٹھ نور نامی گائوں میں این آئی اے نے جمعہ کی صبح چھاپہ ماری کی جس دوران ایک طالب علم اور اور لکڑی فروش کو حراست میں لیا گیا۔ دونوں گرفتار ا فراد کی شناخت اعجاز احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن بٹھ نور اور ماجد نذیر ولد نذیر احمد بٹ ساکن لروجاگیر ترال کے طور کی گئی ہے ۔ اعجاز جلانے کی لکڑی کا کار بار کرتا ہے جبکہ ماجد سیکنڈ ائیر کا طالب علم ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی بہت سے دوسرے مقامات کی تلاش کر رہی ہے جس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔جمعہ کو تلاشی کے دوران، مشتبہ افراد کے احاطے سے مختلف مجرمانہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے”۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی
تازہ ترین
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال

Related

کشمیر

چھاتروکشتواڑ میں مسلح تصادم طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ، علاقہ کڑے محاصرے میں

July 2, 2025
کشمیر

کالجوں کی گرمائی تعطیلات میں توسیع

July 2, 2025
کشمیر

درجہ حرارت میں ہلکی کمی سے لوگوں کو راحت ۔5سے10جولائی تک ہلکی یا درمیانی بارشیں متوقع

July 2, 2025
کشمیر

تعطیلات میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں بچوں کو اپنا نصاب مکمل کرنے کی ضرورت:وزیر تعلیم

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?