سرینگر//سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو وسطی ضلع بڈگام کے ایک گاﺅں میں مظاہرین کے ہاتھوں ڈی ایس پی کے زخمی ہونے کے بعد دکانوں اور رہائشی مکانوں کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دو منٹ سے کچھ بڑی ویڈیومیں پولیس اہلکاروں کو نصر اللہ پورہ میں مکانوں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار کئی دکانوں سے سامان نکال نکال کر اُسے تباہ کررہے ہیں۔
یہ واقعہ مبینہ طور گذشہ جمعہ کو پیش آگیا جب ڈی ایس پی فیاض حسین مظاہرین کی طرف سے پتھر پھینکنے کے واقعہ میں زخمی ہوگئے۔
مقامی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کئی مکانوں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ گھریلو سامان کو بھی تہس نہس کیا۔