بڈگام میں ولیج لیول ورکر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بڈگام//بڈگام کے علاقہ سوئیہ بگ میں بلاک دفتر میں تعینات ولیج لیول ورکر 2 ہزار رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتارکرلیا۔اینٹی کرپشن بیورو کو موصول شکایت کے مطابق سوئیہ بگ بلاک میں تعینات ولیج لیول ورکر ریاض احمد میر منریگا سکیم کے تحت مکمل کئے گئے کاموں کی اتھارٹی پر دستخط کرنے کے عوض شکایت کنندہ سے 2 ہزار کی رشوت طلب کررہا تھا۔شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو سرینگر نے کیس زیر نمبر 36/2021 PS ACB درج کرلیا۔محکمہ نے ٹیم تشکیل دیکر جال بچھایا جس کے دوران ٹیم نے آزاد گواہوں کی موجودگی میں شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے اور 2 ہزار کی رقم رشوت لیتے ہوئے مذکورہ ولیج لیول ورکر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔