عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//بڈگام ضلع کے دودھ پتھری علاقے میں اتوار کو ایک نابالغ لڑکی نالہ شالی گنگا میں پھسلنے کے بعد غرقآب ہو گئی۔ لڑکی کی شناخت آیت مقبول (7) دختر محمد مقبول ساکن برن پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقع کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بعد میں اس کی لاش کو نکال لیا گیا۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔