اشرف چراغ ،محمد تسکین
کپوارہ،بانہال//ضلع کپوارہ کے لولاب علاقہ میں ایک فورسز علاقے دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ واوورہ لولاب علاقہ ڈیوٹی کے دوران ایک سی آر پی اہلکاردل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ۔ایک اہلکار کا کہنا 162سی آر پی اہلکار موہن لال نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی اور بے ہوش ہو گیا جس کے بعد انہیں سب ضلع اسپتال سوگام میں داخل کیا گیا تاہم وہا ں پر تعینات ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ادھر بڈگام ضلع کے مضافات سے منگل کی صبح ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ کے سازی پورہ علاقے میں ایک شخص لاش سڑک پر پڑی ہوئی ملی جو بظاہر ایک غیر مقامی شخص کی تھی۔ابتدائی طور پر اس کی موت فطری طور پر دکھائی دے رہی تھی تاہم پولیس نے کہا کہ متعلقہ قانون کے سیکشن کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر تحصیل بٹوٹ کے ناشری کے سنہ علاقے میں گزشتہ رات پیش آئے ایک المناک واقع میں ایک شخص سنہ سناسر نالہ میں آئے طغیانی کے پانی میں ڈوب جانے سے لقمہ اجل بنا اور منگل کی صبح اس کی لاش کو جائے حادثہ سے دو سو میٹر دور نالہ سے سنہ نالہ بازیاب کرایا گیا۔ پولیس نے مرنے والے شخص کی شناخت تیس سالہ کالی داس ولد چندو داس ساکنہ سنہ بٹوٹ کے طور کی ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ کو ناشری سے سنہ تک سڑک کے رکھ رکھاؤ کیلئے ذمہ دار پی ایم جی ایس وائی کیطرف سے ناشری سے سنہ تک سڑک سے ملبہ صاف نہ کرنے کی وجہ سے لاش کو بٹوٹ ہسپتال سے گھر پہنچانے میں لوگوں کو ناقابل بیان دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور شام چار بجے لاش کو کاندھوں پر اٹھا کر بڑی مشکل سے ناشری سے سات کلومیٹر دور سنا پہنچایا گیا جس کی وجہ سے مہلوک کے انتم سنسکار میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کھولنے کی گذارشات کے باوجود محکمہ کے ملازمین شام تک ٹال مٹول ہی کرتے رہے اور لاش کو گھر پہنچانے کیلئے شام چار بجے تک بھی کوئی مشین رابطہ سڑک کی بحالی کیلئے روانہ نہیں کی گئی۔ انہوں نے محکمہ کی لاپرواہی کا سنجیدہ نوٹس لینے کی ضلع حکام سے اپیل کی ہے۔ بٹوٹ پولیس نے اس معاملے میں ضابطہ کی کاروائی کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے وراثین کے سپرد کیا۔اس دوران بڈگام ضلع کے بیروہ علاقے میں منگل کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے دوران ایک لائن مین گر کر زخمی ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کے پی ڈی سی ایل کا ایک فرنٹ لائن کارکن ، الیکٹریکل ڈویژن بڈگام کے بیروہ علاقے میں سپلائی کی بحالی کے کام میں مصروف تھا، جس دوران گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی کو ساتھیوں نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے SKIMS بمنہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔