بڈگام //ضلع انتظامیہ بڈگام نے ضلع میں ملازمین کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں26سرکاری ملازم معطل کئے ۔یہ کارروائی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بڈگام خورشید احمد ثنائی نے کئی سرکاری محکموں کا اچانک معائینہ کرنے کے دوران عمل میں لائی ۔ پاﺅرڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے اچانک معائینے کے دوران21جبکہ آر اینڈ بی محکمہ کے5ملازمین کو بلا اجازت غیر حاضر پایا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بڈگام نے موقع پر ہی مذکورہ ملازمین کی معطلی کے احکامات صادر کئے۔