سرینگر// پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ کے جنگجووں کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ریلوے کراسنگ کے قریب ارچندرہامہ ماگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اسے روکا گیا ، جب پولیس پارٹی اس کی طرف پہنچی تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی ، لیکن اس کو پکڑ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے تقریبا 1.2 کلو وزنی بارودی مواد اور دو الیکٹرانک ڈیٹونیٹر برآمد کئے گئے۔
اس کی شناخت دانش احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکن چیک سری سنگھ پورہ پٹن کے طور ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شدہ بڈگام کے مختلف علاقوں میں لشکر کے جنگجوﺅں کی مدد فراہم کرنے میں ملوث ہے۔
گرفتار شدہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جنگجوﺅں کمانڈروں سے بھی رابطے میں ہے ۔
اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 154کے تحت تھانہ ماگام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔