سرینگر// وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کے5 اعانت کاروں کو گرفتار اور جنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ سے اسلحہ اور قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولیس، 53 آرآراور 153 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے خانصاحب کے آری زال گاوں میں آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ظہور وانی نامی ایک اعانت کار کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ اعانت کار کے افشا پر جنگجووں کی ایک کمین گاہ کا سراغ ملا جہاں سے اسلحہ کے علاوہ مختلف قسم کا قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ظہور نے پوچھ تاچھ کے دوران مزید چار افراد کے بارے میں اطلاع دیدی جس کے بعد اُنہیں بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مذکورہ چار افراد کی شناخت یونس میر،اسلم شیخ، پرویز شیخ اور رحمان لون ساکنان خانصاحب کے طور کی۔
پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدگان علاقے میں لشکر سے وابستہ سرگرم جنگجوﺅں کی حمایت کرنے میں ملوث ہیں اور ان کیخلاف پولیس سٹیشن خانصاحب میں باضابطہ کیس درج کرلیا گیا ہے۔