عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل علاقے کے نزدیک بریل گائوں میں سیکورٹی فورسز کی ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4فورسز اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ بریل گائوں کے نزدیک ایک بسJK03-4391، جس میں سیکورٹی فورسز اہلکار سوار تھے، موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں گرگئی۔ جس کے نتیجے میں36اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک اہلکار کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔حادثہ پیش آتے ہی مقامی لوگوں، پولیس، اور فوجی اہلکار نے بچائو کارروائیوں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو نکال کر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا لیکن راستے میں مزید 3 اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔اس طرح حادثے میں مہلوکین کی تعداد 4ہوگئی جبکہ 32دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ بڈگام کے بریل گائوں میں بی ایس ایف کے36 جوانوں کو لے جانے والی بس نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔ بی ایس ایف کے4سپاہi ہلاک ہو گیا جبکہ 32 دیگر زخمی ہو گئے۔اس دوران مقامی لوگ اور پولیس کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاکہ زخمی بی ایس ایف جوانوں کو نکال کر قریبی سپتال منتقل کیا۔پولیس نے کہا کہ کم سے کم 8اہلکاروں کی حالت نازک ہے اور انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام منتقل کردیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز کے یہ اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہونے جارہے تھے۔