ارشاد احمد
بڈگام// وسطی ضلع بڈگام میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس نے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مواد برآمد کیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی گشتی پارٹی نے ایک آلٹو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر/9628 JK04E کوناگام-حیات پورہ روڈ پرکو ٹنگنار کراسنگ کے قریب چیکنگ کے لیے روکا اور گاڑی کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 69 کلو گرام فکی برآمد کی گئی۔ گاڑی میں سوار دو افراد سے نقدی 55000 روپے بھی برآمد ہوئے۔ دونوں کی شناخت ڈسٹرکٹ پولیس لائن (DPL) بڈگام میں تعینات سیلکشن گریڈ کانسٹیبل محمد ایوب بیگ ولد محمد جمال بیگ ساکن نوہار چاڈورہ اور نذیر احمد شیخ ولد محمد شفیع شیخ ساکن ٹنگنار چاڑورہ کے بطور ہوئی۔اس مناسبت سے تھانہ چاڈورہ میں ایف آئی آرزیر نمبر 67/22 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔