شوپیان// وسطی ضلع بڈگام کے دارون چرار شریف میں گھر گھر تلاشیاں لی گئیں۔ادھر شوپیان کے ریشی پورہ اور ترکہ وانگام علاقوں میں بھی محاصرے کئے گئے۔ جمعہ سہ پہر 4بجے فوج کی 23 پیرا ،53آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے دارون چرار شریف کامحاصرہ کیا۔چرارشریف سے 15کلو میٹر دور دارون کے میر محلہ کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ گاؤں میں تلاشی کارروائی دیر رات تک جاری تھی۔ادھر شوپیان کے ترکہ وانگام زینہ پورہ اور ریش پورہ علاقوں میں بھی کریک ڈائون کے دوران باریک بینی سے تلاشیاں لی گئیں تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ ادھر فورسز نے کریم آباد پلوامہ کا دوران شب کئی مکانوں کو محاصرہ میں لیا اور تلاشیاں لیں۔چھاپے کے دوران 2نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر پتھرائو کا الزام ہے۔