بارہمولہ// رفےع آباد بارہمولہ مےں15سال قبل نالہ وےج پر بڈن اورروہامہ تحصےل کے درمےان ایک پل پر کام شروع کیا گیا تھا جس پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے تاہم ےہ پل ابھی بھی تشنہ¿ تکمیل ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے محکمہ آر اےنڈ بھی الزام عائد کرتے ہوئے بتاےا کہ 2002 مےں اس پل پر کام شروع کےا گیا اور ابھی تک پچاس فےصد بھی مکمل نہےں ہوا ہے ۔اےک مقامی شہری محمد اقبال نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ علاقے مےں پل نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پل کے نہ ہونے سے لوگوں کو تحصیل آفس روہامہ تک پہنچنے کےلئے دور دراز راستوں سے گذرنا پڑتا ہے جبکہ طالب علموںکو بھی اسکولوں تک پہنچے مےں مشکلات درپیش ہیں ۔اس سلسلے مےں ایگزےکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن سوپور گروندر سنگھ نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ اس پل کےلئے درکار رقومات کی واگزاری مےں دےری کی وجہ سے کام رُکا پڑا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے اخیر تک یہ پل مکمل ہو جائے گا۔