سرینگر //محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے دوران خاص کر صبح کے وقت بچے اور بوڑھے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا سکولی یا دیگر بچے صبح اور شام کو گھر سے باہر جانے کے وقت ماسک کا لازماً استعمال کریں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو گرم ملبوسات کیساتھ ساتھ ماسک پہنائیں۔انہوں نے بزرگ مرد و خواتین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صبح و شام گھر سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا دن میں گھر سے باہر نکلنے کے وقت ماسک کا ضروری استعمال کریں تاکہ کسی وائرل بیماری سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ 27نومبر کے بعد موسمی شدت تبدیل ہوسکتی ہے۔