پونچھ//چائلڈ لائن جو ضلع پونچھ میں بچوں کی فلاح و بہبودکیلئے کام کر رہی ہے، نے یوم اطفال کے موقع پر بچوں کیلئے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا تاکہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔ پروگرام میں ظہور تانترے انسپکٹر موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ، مس پرینکا سنگھ کونسلر ڈی سی پی یو، مس روزیہ کاظمی، جاوید اقبال جونیئر اسسٹنٹ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر چائلڈ لائن نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے چائلڈ لیبر، چائلڈ میرج، منشیات کے استعمال اور گھریلو تشدد کے بارے میں تقریر کی۔ مہمان خصوصی اور پروگرام کے ججوں اور دیگران نے بھی بچوں کے ساتھ اظہارخیال کیااور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چائلڈ لائن کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بچی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی مسکان اور فاروق کو انعامات سے نوازا گیا اور دیگر رضاکاروں کی بھی حوڈلہ افزائی کی گئی۔ چائلڈ لائن کے کوآرڈی نیٹر سبزار احمد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
بچوں کیلئے پونچھ میں تقریری مقابلے کا اہتمام
