ترال//ترال کے بٹہ گنڈ علاقے میںمختلف سرکاری محکموں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے کئی دفاتر کے لئے عمارتیں تعمیر کر لیںلیکن دہائیاں گزرنے کے باوجود عوام کو کوئی سہولت حاصل نہیںہے۔مقامی لوگوںنے بتایا کہ33سال گزر جانے کے باوجود علاقے میں قائم طبی مرکزپر پرائمری ہیلتھ سنٹر کا بورڑ آویزان ہے لیکن سہولیات موجود نہیں ہیںحالانکہ علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے پی ایچ سی کیلئے ایک خوبصورت عمارت تعمیر کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پی ایچ سی کی اس نئی عمارت میں 6سال قبل ایک ایکسرے مشین نصب کی گئی لیکن استعمال میں نہ لانے کی وجہ سے اب اس پر زنگ لگ چکا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کے مریضوں کی سہولیات کے لئے سرکار نے ایک ایمبولنس گاڑی فراہم کی لیکن یہ ایمبولینس بھی بے کارپڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی حال گائوں میں خدمت مرکز کا بھی ہے جوگذشتہ 6سال سے نا معلوم وجوہات کی بناء پر بندہے ۔