اشرف چراغ
کپوارہ// کرناہ کے بٹہ پورہ علاقے میں ایک60سالہ شہری آصف احمد کی ہلاکت کے بعد لو احقین نے الزام لگایا کہ اسے زد و کوب کر کے قتل کیا گیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ بٹہ پورہ کے ایک ہمسایہ گائو ں کے لوگ بٹہ پورہ میں آکر ایک چراہ گاہ میں شیڈ بنارہے تھے کہ اسے شیڈ بنانے سے روکا گیاجس کے بعد وہاں جھگڑا شروع ہوا ۔لواحقین نے الزام لگایا کہ آصف کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا ۔لواحقین نے بتایا کہ جب انہو ں نے زخمی شہری کوفوری طور سب ضلع ہسپتال ٹنگڈارمنتقل کیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے کے ساتھ ہی دم تو ڑ بیٹھا ۔لواحقین نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ایس ایچ او کرنا ہ وانی شفاعت نے لوگو ں سے کہا کہ وہ امن و امان قائم رکھیں۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 62/2024US103(1)190,191(2)BNSدرج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔پولیس نے کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور تحقیقات شروع کر دی ۔