سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بٹہ وارہ کی سماجی شخصیت غلام نبی وانی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور اُن کی جنت نشینی کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً پارٹی سینئر لیڈر و سابق ایم ایل سی حاجی غلام قادر پردیسی اور یوتھ لیڈر احسان پردیسی کیساتھ تعزیت کی۔ پارٹی کے متعدد لیڈران نے مرحوم کے گھر جاکر پسماندگان کی ڈھارس بندھائی۔