سرینگر//سٹی ٹریفک پولیس نے ایسے ٹرانسپورٹروں کو متنبہ کیا ہے جوبٹہ مالو بس اڈے کی منتقلی کے بعد بھی بٹہ مالو اڈے کو استعمال کررہے ہیں۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ ایسی گاڑیوں کو سیل کیا جائے گا جنہیں بٹہ مالو میں بس اڈے کے انٹری اور ایکزٹ پوئنٹس پر پایا جائے گا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق بٹہ مالو بس اڈے کی منتقلی کے بعد 5نومبر سے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی 403 سومو ،تویرا ،زائلو اور دیگر گاڑیوں کو سیل کیا گیا جو بٹہ مالو اڈے سے مسافروں کو گاڑیوں میں بٹھاتے تھے جبکہ 40منی بسوں اور بسوں کو بھی ضبط کیا گیا اور 24گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے گئے ۔ٹریفک پولیس نے ایک بار پھر ٹرانسپورٹروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بٹہ مالو بس اڈے سے کام کرنا بند کریں اور جو کوئی بھی گاڑی وہاں پائی جائے گی اسے سیل کیا جائے گا ۔