جموں//بٹھنڈی جموں کے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حال ہونے کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بار بار زبان خرچی کرکے عوام کو یقینی دہائی کرائی جا رہی ہے سڑکوں کی مرمت جلد عمل میںلائی جائے گی تاہم آج تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ علاقے بٹھنڈی کی اندرونی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ گزشتہ کئی برسوںسے یہ رابطہ سڑکیں ویران منظر پیش کر رہی ہے جبکہ نا قص ڈریینج سسٹم کے باعث بھی سڑکیں تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی مقامی لوگوں کیلئے باعث پریشانی بنی ہوئی ہے جبکہ بارشیں ہونے کے ساتھ ہی یہ سڑکیں جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں اس سڑکوں پر پیدل چلنا دور کی بات ہے گاڑیاں بھی سفر کے دوران اس میں پھنس جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارشوں کے موسم میں سڑکوں پر کئی ہفتوں تک سڑکوں پر پانی موجود رہتا ہے جو بعد میں نزدیکی مکانوں میں گھس جاتی ہے۔ مقامی آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سڑکوں کی مرمت کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تب ہی جاکر لوگوں کو آسائش فراہم ہو سکتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ جموں ، محکمہ آر ڈی ڈی اور آر اینڈ بی سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کی مر مت جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کے مصائب و مشکلات کا ازالہ ہو سکے جبکہ سڑک کے بیچ و بیچ ایک کلوٹ کی تعمیر کرائی جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی کو یقینی بنائی جائے اور سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو جس کے باعث سڑک انتہائی خستہ ہو جاتی ہے۔