عاصف بٹ
کشتواڑ//بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر اتوار و سوموار کی رات آمدورفت کیلئے بند رکھی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام کی جانب سے درابشالہ مارکیٹ و ٹھاٹری میں سڑک پر ڈی بی ایم بچھانے کا کام کیا جانا ہے جسکے پیش نظر سڑک پردونوں اطراف سے ایتوار و سوموار کو شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک گاڑیوں کی آمدرفت معطل رہے گی جس دوران کسی بھی گاڑی کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سڑک پر سفر کرنے والے سبھی افراد ہدایت پر عمل پیراہوں۔