کشتواڑ//بٹوت ڈوڈہ کشتواڑ شاہراہ کو آج اور کل یعنی 11و 12اپریل کو بند رکھنے کے فیصلہ کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وی آئی پی موئومنٹ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔درابشالہ کے قریب کلگاڑی کے مقام پر سڑک کی مرمت کے لئے ضلع انتظامیہ نے مسلسل دور روز تک سڑک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لئے لائوڈ اسپیکروں پر اعلان بھی کر دیا گیا تھا لیکن اب شاہراہ کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف صبح11بجے سے 3بجے تک ہی سڑک کو مرمت کے لئے بند رکھا جائے گا۔