بٹوت//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی تحصیل بٹوت کی اکائی کی جانب سے مرحوم مفتی محمد سعید کی یاد میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد زیر صدارت شیخ محمد امین نائب صدر زون رام بن، بٹوت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر شیخ محمد امین نے عوام میں مقبول لیڈر مرحوم و مغفور مفتی محمد سعید کو بر صغیر میں ایک امن آشتی کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے بڑی دور اندیشی سے پی ڈی پی کی بنیاد ڈال کر ریاست کی سیاست میں زبردست انقلاب برپا کیا ۔مرحوم نے پارٹی کو ایک ایسا منشور دیا جس میں ریاست کی ترقی و خوشحالی پوشیدہ ہے ۔ اس منشور کو اپنا کر ریاست خورکفیل ہو کر ترقی کی دوڑمیں برابر کی شریک ہو سکتی ہے۔آج جو امن کا ماحول ہے۔ان ہی کی دین ہے۔مرحوم کی دورے حکومت نے مستقبل کا وقت یاد کرتے ہوئے آج بھی ہر انسان کے دل میں ایک خوف پیدا ہونے لگتا ہے۔مفتی ایک دور اندیش شخصیت ہیں جنہوں نے ریاستی عوام کے حقوق کے لئے ہر ممکن جدو جہد کی۔پارٹی ورکر سے ان کے لگائو کی مثال نہیں ملتی اور کہا کرتے تھے کہ ’’پارٹی کا ورکر میری آنکھوں کی پتلی ہے‘‘۔مفتی کی بے وقت رحلت سے بر صغیر میں ایک خلأ پیدا ہوا ہے۔جس کو پر کرنا نا ممکن ہے مرحوم کے مشن کو آگے لے جانے کا کام محبوبہ مفتی کے ذمہ ہے ۔اللہ تعلیٰ سے دعا ہے کہ اس مشن کو پورا کرنے کی ہمت دئے ۔آج کے دن بہترین خراج عقیدت ہے کہ ہم سب مل کر ان کے نہ مکمل مشن کو لے کر آگے بڑھیں اور ریاست کی تعمیر ترقی۔امن آتشی کے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پروگرام کے آخر مرحوم کی روح کو اللہ تعلیٰ سے دعا کے کلمات پڑھے گئے پروگرام میں،شکور وانی،محمد ذاکر حسین،محمد مشتاق،ناصر رسول،محمد اقبال نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کی۔