رام بن//بیو پار منڈل اور بٹوت اور ملحقہ علاقوں کے باشندوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے کو پوراکرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل شرما نے JKSRTC یومیہ بس سروس چلانے کے احکامات دیئے جنہیں ایم ایل اے رام بن کی موجودگی میں بٹوت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران روانہ کیا گیا۔ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہے نے JKSRTCکی دو بسوں کو بٹوت سے جموں کی طرف ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ بسیں قصبہ سے معمول کے مطابق بذریعہ پتنی ٹاپ کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کی طرف چلائی جائیں گی ،وقت اور فاصلے کی بچت کے لئے ناشری ٹنل کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ایم ایل اے نے مطلع کیا کہ ناشری ،چنہنی ٹنل کے افتتاح کے بعد بٹوت اور ملحقہ علاقوں میں کاروبار میں نقصان کی تلافی کیلئے سٹیٹ ٹرانسپورٹ وزیر نے 10بسوں کو شروع کرنے کو منظوری دہے اور ہر ایک بس بٹوت سے جموں،عسر جموں،راج گڑھ جموں سناسر جموں بگلیہار ڈیم سے بٹوت چلائی جائیںگی ۔ بٹوت کے لوگوں نے اس اقدام کی سراہناکی ہے ۔