بٹوت//ریاست میں قائم مخلوط حکومت کو ریاستی عوام کے لئے وبال جان اور ریاست کے امن کے لئے بہت بڑا خطرہ قرا ردیتے نیشنل کانفرنس ضلع کے پارٹی صدر سجاد شاہین نے جلدا ز جلد اس حکومت کی بر خاستگی اور ریاست میں گورنر راج کے نفاظ کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں بٹوت ڈاک بنگلہ ضلع رام بن کے پارٹی ورکران عہدے داران سے اپنے خطاب میں سجاد شاہین نے ریاستی مخلوط حکومت کو اپنی زبردست تنقید بناتے ہوئے کہا ۔ محبوبہ مفتی کی بطور وزیر اعلیٰ سربراہی والی ریاستی مخلوط حکومت ریاستی عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کر نے لوگوں کو درپیش مشکلات وسائل کے ازالے میں ہر سطح پر ایک ناکام حکومت ثابت ہوئی پی ڈی پی ، بی جے پی اتحاد والی ریاستی مخلوط حکومت نے ریاست کے لوگوں کو دکھوں ومصیبتوں کے سواکچھ بھی نہیں دیا۔ شاہین کے بقول اس ناکام مخلوط حکومت کے دوران حکمرانی میں ریاست کے تینوں جغرافیائی خطوں کے عوام گناہوں ، مصیبتوں ونا ختم ہو نے والی پریشانیوں سے دو چار ہیں اور ان حالات میں لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات کا کوئی راستہ نظر آرہا ہے ۔ شاہین نے ریاست جموں وکشمیر کی موجود نازک صورت حال کو ریاست و ملک کی سا لمیت کے لئے بے حد خطرناک قراردیتے ہوئے ریاست میں امن بحالی کے لئے گورنری راج نافذ کر نے کا مطالبہ کیا میٹنگ میں آئے پارٹی عہدے داران اور ورکران پر نیشنل کانفرنس ضلع صدر نے روز دیا کہ وہ ریاست کے تینوں خطوں کے عوا م کی حقیقی ترجمان سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کو ضلع رام بن کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں مضبوط بنانے اور ریاست کے عوام میں روایتی آپسی مذہبی بھائی چارے ریاستی عوام کی تعمیر وترقی کو ممکن بنا نے اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کی خاطر اپنے دن رات صرف کر دیں ۔اس میٹنگ میں نیشنل کانفرنس صوبہ جموں کے نائب صدر و سابقہ ایم ایل اے ڈاکٹر چمن لعل بھگت نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی ۔ میٹنگ میں عارف میر ، یوتھ سیکریٹری صوبہ جموں عابد ماگرے ، بلاک جنرل سیکریٹری بٹوت راجہ ارشد علی میر ، ضلع نائب صدر رام بن و میر واعظ عطا محمد کٹوچ ، یوتھ ضلع نائب صدر فاروق ماگرے ، ضلع نائب صدر نیشنل کانفرنس ضلع یوتھ صدر رام بن فاروق احمد میرعرف غازی میر ضلع نا ئب صدر ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو ، نائب صدر بلاک بٹوت ، بابر ملک صوبائی نائب صدر شیڈول کاسٹ سیل دیوی دت ، خورشید احمد میروغیرہ نے شمولیت کی ۔