رام بن //بلاک بٹوت کے فی میل ملٹی پرپز ورکروں نے اپنے جائز مطالبات کے لئے ہڑتال کیا ۔ محکمہ صحت کے یہ ملازمین ریاستی سطح کے لیڈروں کی کال پر بطور احتجاج انی ڈیوٹی سے دور رہے۔ احتجاجی ملازمین گُذشتہ نو میہنوں سے بند پڑی تنخواہ کو و اگذار کرنے اور تنخواہ ہیڈ 2211 کے مستقل حل کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاجی مُلازمین سے خطاب کرتے ہوئے بلاک صدر ارشاد احمد زرگر ،نائب صدر پردیپ کمار، آرگنائزنگ سیکرٹری مُصطفیٰ خان ،اندرا دیوی ۔پروین بانو اور نرملا دیوی نے محکمہ صحت کے دیگر ملازمین سے ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔