نیوز ڈیسک
سرینگر//بوٹینیکل گارڈن سرینگر کے باہر بدھ کو ایک سلنڈر دھماکے میں ٹیمپو ٹرولرکا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ سلنڈر دھماکہ بوٹینیکل کے قریب ایک ٹیمپو ٹرولر گاڑی میں بعد دوپہر ہوا، جو ٹیولپ گارڈن کے باہر کھڑی تھی ۔جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت گاڑی میں ڈرائیور موجود تھا، جو زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سلنڈر دھماکہ کے فوراً بعد فورسز اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔